وزیراعظم کی معاون خصوصی شمشاد اختر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا


اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ  شمشاد اختر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے شمشاد اختر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور یوسف بیگ مرزا کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر شمشاد اختر کو 12جولائی کو معاون خصوصی برائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ مقررکیا تھا۔

اس سے قبل ڈاکٹر شمشاد اختر کو 2005 میں حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا گورنر نامزد کیا تھا اور یہ ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی خاتون کو ملک کے مرکزی بینک کا گورنر مقرر کیا گیا ہو۔

گزشتہ ماہ نومبر میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

اس ضمن میں ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔

انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور اثر حاضر سے ہمکنار کیا۔


متعلقہ خبریں