شہبازشریف نے جس دن سچ بولا ان کی سیاست ختم ہوجائے گی،شیخ رشید


اسلام آباد: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے جس دن سچ بولا ان کی سیاست ختم ہوجائے گی، وہ نوازشریف کے ساتھ ٹوکن کے طور پر گئے ہیں، یہ جب لندن جاتے ہیں کوئی نیا شگوفہ کھلاتے ہیں۔

رائل پام کے تعاون سے تیار کیے گئے”ریل کوزین ریستوران“ کے افتتاح کے بعد میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی واپسی میں تاخیر دیکھ رہا ہوں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کیلیے یہ ان ہاؤس تبدیلی نہیں لا سکتے وہ وزیر اعظم کیلیے کیسے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جونئےالیکشن کا مطالبہ کر رہےہیں وہ الیکشن کمیشن بنانےمیں تعاون نہیں کررہےہیں، پارلیمنٹ کےفیصلےعدالتیں کرنےلگیں تووہ دن بھی آئیگا کہ عدالتیں ہی پارلیمنٹ کا فیصلہ کریں گی۔

شیخ رشید نے حزب اختلاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مطالبہ کرتے ہیں الیکشن کمیشن شفاف ہونا چاہیے توپھر کیوں اپنی پسند کا جج لگواتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہاتفاق رائے سے الیکشن کمشنر لگوایاپ ھر 2018الیکشن کے نتائج کیوں نہ تسلیم کیے گئے؟ ہمیں من پسند نہیں،اچھا جج لگانا چاہیے۔

وزیر ریلو ے نے لاہور واہگہ شٹل ٹرین 14 دسمبر سے چلانے کا بھی اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ریلوے کی ترقی کے لیے کوشاں ہے، تاریخ میں پہلی بار ریلوے مسافر میں اضافہ ہوا ہے ، پاکستان میں مسافرٹیرینیں منافع میں جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون سے ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا، یہ 1872کلومیٹرتک نیا ٹریک ہوگا جس میں کوئی پھاٹک نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں