شہباز شریف کے اثاثوں میں دس سال کے دوران 70 گنا اضافہ، شہزاد اکبر


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے شہزاد اکبر کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف کے اثاثوں میں دس سال کے دوران 70 گنا اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر اور وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نیب کی تحقیقات کے مطابق شہباز شریف فیملی اثاثوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔

شہزاد اکبر کے مطابق سلمان شہباز کے اثاثوں میں دس سال کے دوران8 ہزار گنا اضافہ ہوا۔ ٹی ٹیز کی رقم سے 32،33 کمپنیاں بنائی گئیں،جس سےکاروبارکے ایمپائر کھڑے کیے گئے۔

مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث گڈ نیچر کمپنی(جی این سی) کی تفصیلات بتاتے ہوئے معاون خصوصی نے بتایا کہ اس کے تین ڈائریکٹرز ہیں۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ نثار احمد گل ، ملک علی احمد، طاہر نقوی کمپنی ملازمین تھے۔ نثار احمد گل نیب کے زیر حراست ہیں اور اس کو پنجاب میں وزیراعلیٰ کے سیکرٹریٹ سے چلایا جاتا تھا۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی نے شہبازشریف سے کمپنی ملازمین کے متعلق 18 سوالوں پوچھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ عوام کا پیسہ واپس کیا جائے، ہمیں کسی کو جیلوں میں رکھنے کا کوئی شوق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پہلے بھی ناجائز نہیں تھی اب بھی نہیں، جی این سی میں ایشو ٹی ٹی نہیں بلکہ کاغذی فیک ٹی ٹی ہے۔ انہوں نے کہا میری نیب سے درخواست ہے کہ ہنگامی بنیاد پر ان کیسز کو چلائیں۔ کیسز میں پلی بارگین کا آپشن موجود ہے اور چیئرمین نیب کو اختیار حاصل ہے۔

 شہزاد اکبر کے شہبازشریف سے18سوال

کیا نثار احمد گل اور ملک علی احمد سیاسی مشیر نہیں تھے؟ کیا ملک علی احمدشہبازشریف کے فرنٹ مین نہیں تھے؟ کیاملک علی احمد اور نثار احمد گل کاغذی کمپنی کے مالک نہیں تھے؟ کیا نثار احمد گل نے بینک اوپننگ فارم میں عہدہ مشیراور پتہ وزیراعلیٰ ہاوَس نہیں لکھوایاتھا؟

سوال نمبر چار کیا نثار احمد گل سلیمان شہبازکے ساتھ دبئی اور قطرنہیں گیا تھا؟ کیا کیش بوائز نے کروڑوں روپے آپ کے ذاتی اکاوَنٹ میں منتقل نہیں کیےتھے؟ کیا اس رقم سے تہمینہ درانی کے لیے 2ولاز نہیں خریدے؟

سوال نمبرسات کیا شعیب قمر اور مسرورانور نے رقم حمزہ اورسلیمان کے اکاوَنٹ میں منتقل نہیں کی؟ کیا نثاراحمد گل کے اکاوَنٹ سے رقم آپ کو منتقل نہیں ہوئی تھی؟ کیا رقم آپ اور آپ کے اہلخانہ کے ذاتی اخراجات میں استعمال نہیں ہوتی تھی؟

سوال نمبردس جی این سی کے چپڑاسی ملک مقصود کے ذریعے کروڑوں روپےکی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی؟ جی این سی کے مالکان کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات نہیں کیا گیا؟آپ کالے دھن کی سرپرستی نہیں کرتے تھے؟ کیا آپ کی رہائش گاہ پر کک بیکس کی رقم وصول نہیں ہوتی رہی ؟

معاون خصوصی کاسوال نمبرتیرہ یہ تھا کہ کیا رقم منتقل ہونے کیلئے آپ کی بلٹ پروف گاڑی اورایلیٹ فورس استعمال نہیں ہوئی؟ کیا منی چینجرز کےذریعے جعلی ٹی ٹیاں نہیں لگوائی گئیں؟ کیا جعلی ٹی ٹیوں کی رقم ماڈل ٹاوَن رہائش گاہ کی تعمیر پر خرچ نہیں ہوئی؟

کیا دبئی کی 4کمپنیاں نصرت شہبازاورسلیمان کے اکاوَنٹ میں پیسے نہیں بھیجتی رہیں؟ کیا دبئی کی 4کمپنیاں وہی نہیں جو زرداری کیلئےبھی منی لانڈرنگ کرتی رہی ہیں؟ کیا آپ کے داماد علی عمران نوید اکرم کےذریعےزلزلہ زدگان کی رقم کی لوٹ مار نہیں کی؟

شہزاداکبرکا آخری سوال تھا کہ ڈیوڈ روز اورمجھ پربرطانوی عدالتوں میں ہرجانے کا دعویٰ کب دائر کریں گے؟


متعلقہ خبریں