ابرار الحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تعیناتی پر حکم امتناع برقرار


اسلام آبادـ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابرار الحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تعیناتی کے نوٹیفکیشن پر حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے وفاق کو جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ  نے چیئرمین سعید الہی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ  ابرار الحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 12 دسمبر تک معطل رہے گا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے وفاق کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا، جسے عدالت نے منظور کر کے 12  دسمبر  سے  قبل جواب جمع کرا کر ایک کاپی درخواست گزار  کے وکیل کو دینے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں عدالت نے ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تقرری  سے متعلق رپورٹ 10 روز میں طلب کرلی

عدالت نے اٹارنی جنرل انور منصور کو آئندہ سماعت پر عدالت  کی معاونت کرنے کی بھی ہدایت کی۔ کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعرات 12 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے ابرار الحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر کے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سابق چیئرمین سعید الہی کو عہدے پر بحال کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں