ن لیگ کے صدر شہباز شریف مگر فیصلے کوئی اور کرتا ہے، فردوس عاشق

حکومت نے تو ابھی تنخواہ بھی نہیں دی، فردوس اعوان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ہیں مگر فیصلے کوئی اور کرتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پارٹی میں تبدیلی لائیں پھر پارلیمان میں تبدیلی کی بات کریں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے تحریر کیا کہ کٹھ پتلی صدر ہونے سے بہتر ہے کہ پہلے اپنی پارٹی کے حقیقی صدر بن جائیں۔

فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف کے ان ہاؤس تبدیلی والے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بیان بلی کےخواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ان حسرتوں کے لیے شہبازشریف سے ہمدردی ہی کی جاسکتی ہے، ان ہاؤس تبدیلی کی شوبازی نہ کریں بلکہ قانون سازی کی ذمہ داری پوری کریں۔

ماضی کا حوالہ دیتے ہونے انہوں نے تحریر کیا کہ چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر اپوزیشن کو جس ہزیمت کا سامنا رہا شہباز شریف شاید وہ بھول گئے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں لکھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی پارلیمان کی بالادستی کے اپنے دعوؤں پر عمل کریں اور قانون سازی سے متعلق اپنی جماعتوں کو یرغمال نہ بنائیں۔


متعلقہ خبریں