مکی آرتھر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ تعینات

مکی آرتھر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ تعینات

کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر کو چندیکا ہتھروسنگھا کی جگہ نیا کوچ تعینات کر دیا ہے۔

مکی آرتھر سری لنکن ٹیم کے ہمراہ 2 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سابق پاکستانی کوچ کے کنٹریکٹ کی مدت دو سال رکھی گئی ہے جبکہ سابق پاکستانی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی بھی خدمات سری لنکن بورڈ نے حاصل کر لی ہیں۔

یاد رہے عالمی کپ 2019 کے اختتام کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچ مکی آرتھر کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے  بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کےکنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اعلامیے میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے کوچنگ اسٹاف کی تعیناتی پر مکمل اتفاق کیا ہے اور یہ کمیٹی تجربہ کار اراکین پر مشتمل ہے۔

انہوں نے تمام کوچز کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی قومی کرکٹ کی بہتری کے لیے فیصلے کرتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں