قمرالزماں کائرہ نے وزیراعظم اور ان کی ٹیم سے بات نہ کرنے کی تجویز دے دی

قمرالزماں کائرہ نے وزیراعظم اور ان کی ٹیم سے بات نہ کرنے کی تجویز دے دی

سرگودھا: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے دعویٰ کیا ہےکہ اپوزیشن ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کررہی ہے جب کہ موجودہ نا اہلوں کا ٹولہ ملک کو مشکلات میں دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کچی پرچی پر پکا کام کرنا چاہتی ہے جو ممکن نہیں ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے نام پر حکومت، حزب اختلاف میں اتفاق رائے موجود ہے، بابر اعوان

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات قمرالزماں کائرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تجویز دی کہ کوئی بھی نا اہل وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم سے بات چیت نہ کرے۔

پی پی پی کے مرکزی رہنما نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت خود بحران پیدا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا معاملہ 60 دن قبل حل ہو جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے وہ 60 دن ضائع کردیے اور اس ضمن میں اپوزیشن کی جانب سے بھجوائے جانے والے ناموں پر بھی کوئی بات نہیں کی۔

قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کے معاملے پر نا اہلی دکھانے کے بعد یہ دوسرا مسئلہ سامنے آیا ہے۔ انہوں ںے خبردار کیا کہ کچی پرچی پر پکا کام نہیں ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پی پی پی کے مرکزی رہنما نے دعویٰ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ لٹکانے کی وجہ صرف فارن فنڈنگ کیس ہے۔

ہم نیوز کے مطابق قمرالزماں کائرہ نے واضح کیا کہ جنرل مشرف کے خلاف کیس ہم نے نہیں موجودہ حکومت نے دائر کیا اور اب انہیں بچانے کے لیے بھی وہی لوگ متحرک ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کو بے بس کردیا گیا ہے اور پورا صوبہ بیوروکریسی کے ذریعے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، اپوزیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیرقمرالزماں کائرہ نے کہا کہ 27 دسمبر کو لیاقت باغ میں حکومت کو واضح پیغام دیں گے کہ اب ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں