ڈارک ویب کے مرکزی کردار سہیل ایاز کے معاملے کی پارلیمنٹ میں گونج


اسلام آباد:  بچوں کے ساتھ بد فعلی کر کے ویڈیو بنانے والا انٹرنیشنل  ڈارک ویب کے مرکزی ملزم  سہیل ایاز کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن اسبلی قادر پٹیل کے سوال پر پارلیمانی سیکرٹری شوکت علی نے سہیل ایاز کی گرفتاری سے متعلق اپنی لاعلمی کا اظہار کیا۔

قادر پٹیل نے کہا کہ سہیل ایاز ملعون بچوں سے بدفعلی کا مرکزی ملزم ہے۔ سہیل ایاز کو 3 لاکھ روپے ماہانہ ملازمت پر رکھنے والا بھی برابر کا مجرم ہے۔عبدالقادر پٹیل نے سوال کیا کہ کیا سہیل ایاز کو  خیبر پختونخواہ میں ملازمت پر رکھنے والا بھی پکڑا گیا ہے یا نہیں؟

پارلیمانی سیکرٹری شوکت علی نے کہا کہ سہیل ایاز کا مقدمہ راولپنڈی میں چل رہا ہے۔ گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، مجھے علم نہیں کہ وہ پکڑا گیا ہے یا نہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری نے تاہم ملزم سہیل ایاز کو نوکری پر رکھنے والی شخصیت سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا۔

انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ کی گرفتاری کے بعد کیس میں اہم پیشر فت

خیال رہے کہ بچوں کے ساتھ بد فعلی کے ویڈیو بنانے والے ڈارک ویب کے مرکزی ملزم سہیل ایاز کو راولپنڈی پولیس نے 22 نومبر کو گرفتار کیا تھا۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔

پارلیمانی سیکرٹری شوکت علی نے اجلاس کو بتایا کہ بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کو روکنے کے لئے تمام تھانوں کو احکامات جاری کردیے ہیں۔ کسی بھی مجرم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


متعلقہ خبریں