22 دسمبر کو ملک بھر سے لاکھوں افراد اسلام آباد پہنچیں گے، سراج الحق

وکلا کی منصوبہ بندی حکومت کے علم میں تھی، سراج الحق کا دعویٰ

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ 22 دسمبر کو ملک بھر سے لاکھوں افراد اسلام آباد پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے کشمیر کربلا بنا ہوا ہے لیکن پتھر دل حکمران کشمیر میں ہونے والے ظلم و جبر اور قتل عام پر تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

حکومت نے قبلہ درست نہ کیا تو یہ بھی کہے گی کہ کیوں نکالا؟ سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے الزام عائد کیا کہ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس خوش فہمی اور فریب میں نہیں رہنا چاہیے کہ موجودہ حکمران حالات میں کوئی تبدیلی لا سکتے ہیں۔

ایوان بالا کے رکن سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اداروں کے مابین اختیارات کی جنگ کا عتراف تو خود حکمران کررہے ہیں البتہ عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ 15 ماہ گزر گئے ہیں مگر پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام سے کیا گیا کوئی ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں عام آدمی مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں پس کر رہ گیا ہے۔

چیف جسٹس نے وزیراعظم کو آئینہ دکھا دیا ہے، سراج الحق

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پہلے لوگ سونا چاندی مہنگا ہونے کی باتیں کیا کرتے تھے لیکن اب آلو ، ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں اضافے کی بات کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں