جنوبی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کا آپریشن، دو جوان شہید، دودہشت گرد جہنم واصل

جنوبی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کا آپریشن، دو جوان شہید، دودہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی: پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں کیے جانے والے ایک آپریشن کے دوران مقابلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا ہے۔

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے دو افسر زخمی

جام شہادت نوش کرنے والوں میں حوالدار شیر زمان اور سپاہی محمد جواد شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ آپریشن کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن بویا میں ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آپریشن بویا کے گاؤں چرخیل میں کیا جہاں کے متعلق اطلاعات تھیں کہ وہاں دہشت گرد موجود ہیں۔

آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جسے کے نتیجے میں دو دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ہیں۔

شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے تین جوان شہید

دہشت گردوں سے ہونے والے مقابلے میں دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جن میں حوالدار شیر زمان اور سپاہی محمد جواد شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں