پاک افواج ہر طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہیں، جنرل باجوہ

پاک افواج ہر طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہیں، جنرل باجوہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تربیتی مشقیں حربی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج ہر طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

جدید عسکری ٹیکنالوجی کے باوجود سپاہیانہ مہارتیں اہمیت کی حامل ہیں۔ جنرل باجوہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یہ بات بہاولپور کے قریب سرمائی تربیتی مشقوں کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کا دورہ کیا۔ انہوں نے سرمائی تربیتی مشقیں دیکھیں۔

پاک فوج کے سربراہ نے ٹرانس فرنٹیئر آپریشنز کا جائزہ لیا۔ مشقوں میں پاک فضائیہ اور سعودی زمینی افواج کے دستے شریک تھے۔ اس موقع پر سینئر کور کمانڈر آئی جی ٹریننگ اور پاک فضائیہ کے اعلی ٰ حکام بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل احمد بن عبداللہ المقرن نے بھی مشقیں دیکھیں۔ پاک فوج کے سربراہ نے پاک فضائیہ سمیت تمام شرکا کے تربیتی معیار کی تعریف کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ جنگ میں پاک فوج کی اسٹرائیک کور کا کردار فیصلہ کن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی مشقیں حربی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دیتی ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا قرآن کی بے حرمتی روکنے والے نوجوان کی جرات کو سلام

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کے جوانوں سے جرنیلوں تک سب بھرپور تربیت یافتہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج ہر طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں