پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان


‏لاہور: پاکستان  کرکٹ کونسل (پی سی بی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی نے سیریز کے لیے ٹکٹوں کی مالیت پچاس روپے مقرر کی ہے۔ ‏راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 7 دسمبر کو شروع ہوگی۔ ‏آن لائن ٹکٹیں ⁦‪http://yayvo.com/‬⁩ پر دستیاب ہوں گی۔

‏پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے راولپنڈی میں ٹی سی ایس کے مراکز سے بھی ٹکٹیں 7 دسمبر سے دستیاب ہوں گی۔ ‏دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کراچی میں ٹی سی ایس مراکز سے ٹکٹیں 9 دسمبر کو فروخت ہوں گی۔

پی سی بی کے مطابق ‏شائقین کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹکٹوں کی مالیت پچاس روپے مقرر کی گئی ہے۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں شعیب اختر انکلوژر کے ٹکٹ پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک سری لنکا ٹی 20کرکٹ سیریز کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس

‏ نیشنل اسٹیدیم کراچی میں جاوید میاں داد، فضل محمود، قائد، وسیم اکرم، عمران خان، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی مالیت بھی پچاس روپے مقرر کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ‏روزانہ بڑی تعداد میں کالجز اور اسکولز کو ٹکٹس دیئے جائیں گے۔ اس بار ایک شناختی کارڈ پر 10 ٹکٹس خریدے جا سکیں گے


متعلقہ خبریں