معذور افراد کیلئے سہولیات کا فقدان: پشاور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہیلتھ کی تنخواہ روک دی


پشاور: صوبے میں معذور افراد کے لیے سہولیات کی عدم فراہمی سے متعلق کیس میں جواب داخل نہ کرانے پر پشاور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور سیکرٹری ہیلتھ کی تنخواہ روک دی۔

پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ پر مشتمل ججز جسٹس قیصر رشید اور جسٹس نعیم انور نے معذور افراد کے لیے سہولیات کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ  جب تک حکومت جواب جمع نہیں کراتی، دونوں افسران کی تنخواہ بند رہے گی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملک میں معذور افراد کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق  قانون تو موجود ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی : پشاور ہائیکورٹ کا ایف آئی اے کو 45 دن میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم

درخواست گراز کے وکیل نے کہا کہ پشاور بس ریپڈ  ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ٹرانسپورٹ منصوبے  میں بھی معذور افراد کے لیے سہولیات فراہم  نہیں کی گئیں ہیں۔گزار

اس پر جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ بی آر ٹی میں صحت مند لوگوں کے لیے کچھ نہیں تومعذوروں کیلئے کیا سہولیات ہوں گیں۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بی آر ٹی میں معذور افراد  کے لئے سہولیات موجود  ہیں۔


متعلقہ خبریں