نامعلوم افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ, خاتون جان بحق


نوشہرہ: خیبر پختونخواہ کے ضلعے نوشہرہ میں امان گڑھ  کے مقام  پر نامعلوم افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک خاتون جان بحق ہوگئی۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے گاڑی میں سوار تین افراد میں سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ گاڑی میں ایک مرد اور تین خواتین سوار تھیں۔

اسٹیشن پولیس آفیسر نوشہرہ  پرویز کے مطابق فائرنگ میں تین افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی نااہلیت و بے حسی؟ 14 سالہ بچی کو چھ ماہ میں بازیاب نہ کراسکی

پولیس نے مدعی بلال خان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ایس ایچ او پرویز کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا  ہے۔

مدعی بلال خان  نے پولیس کو بیان میں کہا ہے کہ ہماری کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔ پولیس نے خاتون کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں