وزارت خزانہ نے 10.4 ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ سے متعلق خبروں کی تردید کردی

قرضہ معاف کرانے والوں کو ایک موقع ملنا چاہیے، اٹارنی جنرل کا مطالبہ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے بعض اخبارات میں حکومت کی جانب سے  پچھلے ایک سال کے دوران 10.4 ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ  لینے سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔

وزارت خزانہ نے ایک وضاحتی بیان میں  کہا ہے کہ 18 اگست 2018  سے 30 ستمبر 2019 تک کے عرصے میں پاکستان کے غیر ملکی قرضوں کے حجم میں 1.3 ارب ڈالر کاا ضافہ ہوا کیونکہ اس عرصے کے دوران جہاں 10.4 ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ حاصل کیا گیا وہاں اسی عرصہ کے دوران 9.1 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا گیا، جس کا خبروں میں کوئی ذکر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پہلے سال 10 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا، حماد اظہر

وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق اس طرح کی گمراہ کن خبریں نہ صرف ملکی مفاد کے خلاف ہیں بلکہ ایسی خبروں سے پاکستان کی تیزی سے مستحکم ہوتی ہوئی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں