قوم کے لیے خوشخبری: ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے، عمران خان

کم آمدنی والا طبقہ خریداری کرے گا، حکومت معاونت کرے گی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ میری ساری وجہ معیشت کے استحکام پر ہے کیونکہ جب تک معیشت بہتر نہیں ہوگی سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔

طلبا تنظیمیں پُرتشدد اور تعلیمی ماحول خراب کرنے کا باعث ہیں، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان وژن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے کہا کہ آج پھر کہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تو عالمی ادارے بھی کہہ رہے ہیں پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے روپے کی قدر مصنوعی طور پر برقرار رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری توجہ اب ڈیجیٹل پاکستان کی طرف ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے عالمی سطح پر جدت کی طرف جائیں گے اور ای گورننس کی طرف جائیں گے جس سے عوام کو سہولتیں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ ہمارے نوجوانوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس میں خواتین بھی شرکت کریں گی۔

معاشی صورتحال مستحکم ہونے پر کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے،وزیراعظم عمران خان

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ای گورننس سے نچلی سطح پر کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوگا اور لمبی قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔ انہوں ںے کہا کہ ہمیں اپنی کوششوں میں مزاحمت کا سامنا ہے مگر اس کے باوجود مسائل کے حل کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس کے اقدامات پر مزاحمت کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ہم سائبر سیکورٹی کی طرف جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پھر کہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں ہے حالانکہ کچھ بڑے گھبرا گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی خامیوں سے سیکھنے کی کوشش کررہے ہیں اور گورننس کے امور کو بہتر کررہے ہیں۔

مسئلہ ہے تو اپوزیشن وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لے آئے، ندیم افضل چن

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ آج پاکستان دنیا کو متحد کررہا ہے کیونکہ ہم نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں