لاہور: 22 پولیس افسران کے تبادلے


لاہور: ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی) آپریشنز لاہور نے 22 پولیس افسران کے تبادلے دیگر جگہوں پر کر دیے ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر شہباز احمد کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ وحدت کالونی تعینات کر دیا گیا ہے، سب انسپکٹر محمد اکرم خان کو پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او گرین ٹاؤن تعینات۔

ایڈیشنل ایس ایچ او نواب ٹاؤن سب انسپکٹر اشتیاق احمد کو کلوز پولیس لائنز کر دیا گیا ہے جب کہ سب انسپکٹر تیمورعباس کو پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ نواب ٹاؤن تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ انسپکٹر سیف اللہ خان کو کلوز پولیس لائنز کر دیا گیا۔ انسپکٹر سہیل اخلاق پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ تعینات کر دیے گئے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ شیرا کوٹ انسپکٹر محمد اظہر نوید کلوز پولیس لائنز کر دیا گیا ہے اور کی جگہ محمد تنویر کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ شیرا کوٹ لگایا گیا ہے۔

ایس ایچ او باٹا پور انسپکٹر سید انتخاب حسین کو تھانہ شادمان میں تعینات کر دیا گیا ہے اور وہاں سے انسپکٹر محمد علی کو کلوز لائنز بھیج دیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ داتا دربار انسپکٹر چوہدری ساجد نذیر کو کلوز لائنز کر دیا گیا جب کہ انچارج چوکی سبزی منڈی نشتر کالونی سب انسپکٹر یاسر بشیر ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ داتا دربار تعینات ہوگئے ہیں۔

ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ شاد باغ سب انسپکٹر خالد محمود کو کلوز لائنز کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ سب انسپکٹر وقار حسین بخاری کو ایڈیشنل ایس ایچ او لگایا گیا ہے۔

تھانہ سمن آباد  کے ایس ایچ او انسپکٹر رضا ذاکر کو کلوز پولیس لائنز کر دیا گیا ہے اور ن کی جگہ سب انسپکٹر محمد اکمل خالد کو ایڈیشنل ایس ایچ او لگایا گیا ہے۔

تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے ایس ایچ او انسپکٹر ذوالفقار علی بھٹہ کو کلوز پولیس لائنز کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ انسپکٹر نو شیر عالم کی تعیناتی کی گئی ہے۔

تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او فاروق اصغر اعوان کو ایس ایچ او باٹا پور لگایا گیا ہے اور ان کی جگہ ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر محمد ارحم  کوتعینات کیا گیا ہے۔

تھانہ باغبانپورہ سے ایس ایچ او محمد عتیق ڈوگر کو ایس ایچ او تھانہ کاہنہ لگایا گیا ہے اور ان کی جگہ انسپکٹر قمر عباس ایس کی تعیناتی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں