اسٹاک مارکیٹ 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسٹاک مارکیٹ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے مثبت آغاز سے 100 انڈیکس 9 ماہ میں پہلی بار 40 ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40,714.23 اور پہلے ایک گھنٹے میں 48 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 49,526,650 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت  2,057,358,970 پاکستانی روپے رہی۔

اسکرین شاٹ

کاروبار کا آخری روز ہونے کی وجہ سے تادم تحریر مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی صورتحال موجود رہی اور سرمایہ کار کافی محتاط دکھائی دیے۔

گزشتہ روز بھی کاروبار کا آغاز مثبت روجحان سے ہوا تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

 


متعلقہ خبریں