لندن: ن لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس ملتوی

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کا اہم اجلاس آج لندن میں ہونے والا اہم مشاورتی اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ 

اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت کے  مسودے پر  تبادلہ خیا ل کیا جانا تھا۔

ن لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پارٹی معاملات بھی زیر غور لائے جانے تھے۔

اجلاس نواز شریف کے طبی معائنہ کے باعث ملتوی کیا گیا ہے اور اب  7 دسمبر کو اس کا انعقاد ہو گا۔

اس سلسلے میں خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، ایاز صادق  اور رانا تنویر پر مشتمل  وفد لندن پہنچ چکا ہے۔

ن لیگی وفد کے لندن جانے کا فیصلہ دو روز قبل ہوا تھا تاہم پارٹی کے متعدد اراکین نے اس پر اعتراض کیا تھا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ لیگی ارکان کی رائے ہے کہ وفد کے باہر جانے کی روایت اچھی نہیں ہے اور اس پر پاکستان میں بہت تنقید ہوگی۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ فیصلے لندن کے بجائے پاکستان میں ہونے چاہئیں۔

اس موقع پر رہنماؤں نے ارکان کو تسلی دی کہ پارٹی صدر شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف کے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔


متعلقہ خبریں