پی ٹی آئی خواتین اراکین نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ


اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تین اراکین اسمبلی کنول شوذب، ملائیکہ بخاری اور تاشفین صفدر کی نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ دوران سماعت عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا مخصوص نشست کی نااہلی کے لیے آج تک کوئی الیکشن ٹریبونل میں کیس آیا۔

اس پر وکیل الیکشن کمیشن ثناء اللہ زاہد کا کہنا تھا کہ ابھی تک مخصوص نشست کی نااہلی کے لیے کوئی درخواست نہیں آئی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے تینوں اراکین قومی اسمبلی کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں