بی آر ٹی منصوبہ، حکومت کا تحقیقات روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

بی آر ٹی میں سفر کرنا ہے تو ویکسین لگوائیں

فوٹو: فائل


پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تحقیقات کو رکوانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پشاور بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ حکومت خیبر پختونخوا ( کے پی) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کو روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ پہلے ہی منصوبے کی نیب تحقیقات روک چکی لہٰذا دوبارہ کیس نہیں کھولا جاسکتا۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے رجوع کے لیے کیس تیار کر لیا ہے جسے آئندہ ہفتے جمع کرا دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو 45 دن میں بی آر ٹی کی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

بی آر ٹی سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ پر خیب رپختونخوا حکومت پہلے ہی حکم امتناع حاصل کرچکی ہے۔


متعلقہ خبریں