ایف اے ٹی ایف کل پاکستان کی رپورٹ کا ابتدائی جائزہ لے گا


اسلام آباد: منی لانڈرنگ اور دہشتکردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے کام کرنے والا عالمی ادارہ  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کل بروز ہفتے کو پاکستان کی طرف سے بھیجی گئی ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے اب تک اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے مفصل رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو  بھیج دیا ہے۔ رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں دہشت گردوں کو مالی معاونت روکنے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے 700 کیسز کی تحقیقات کی مکمل معلومات  شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کالعدم  تنظیموں تک رقوم پہنچانے والے افراد کے خلاف کارروائی بھی رپورٹ میں شامل ہے۔ کالعدم تنظیموں کی جائیدادیں ضبطگی کی معلومات بھی رپورٹ میں شامل ہے۔ جائیدادوں کے مالکان کے خلاف تحقیقات کی پیشرفت سے بھی رپورٹ میں آگاہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف اجلاس: ابتدائی رپورٹ تیار کر لی، حماد اظہر

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کارکردگی پر جائزہ رپورٹ جاری کی جائیگی۔ پاکستان اٹھائے گئے اقدامات کی روشنی میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے۔


متعلقہ خبریں