آمدنی کے ذرائع بتائیں: نیب نے سردار مہتاب عباسی کو سوالنامہ جاری کر دیا


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان عباسی کو آمدنی کے ذرائع ظاہر کرنے کے لیے سوالنامہ جاری کر دیا ہے۔

نیب نے سوالنامہ میں مہتاب عباسی سے آمدنی کے ذرائع، بچوں کی تعلیم پر اٹھنے والے اخراجات،  بیرون ملک کیے گئے سفر اور اس پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیل پوچھی ہے۔

نیب نے لیگی رہنما سے سوال کیا ہے کہ کیا انہوں نے یا  زیر کفالت کسی فرد نے سوئٹزرلینڈ اور سوئیڈن میں سرمایہ کاری کی ہے؟

نیب نے مہتاب عباسی سے ‏ٹیکسلا میں کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری کی تفصیل فراہم کی ہدایت کی ہے۔ نیب نے یہ بھی سوال کیا ہے کہ کیا آپ کے بیٹے شمعون عباسی کا احمد نواز نامی کوئی دوست ہے؟ اور کیا دونوں نے کوئی مشترکہ سرمایہ کاری کی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: نیب ملک سے وفاداری کی قیمت ادا کر رہا ہے، جاوید اقبال

نیب نے مہتاب عباسی سے یہ بھی پوچھا ہے کہ  کیا انہوں نے منافع بخش قومی ائیر لائن پی آئی اے کا روٹ منسوخ کر کے نجی ائیر لائن ائر بلو کو نوازا؟


متعلقہ خبریں