سونے کی قیمت میں 100 روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت اب 85250 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونا 86 روپے کم ہوکر 73088 روپے کا ہوگیا ہے۔ عالمی بازار میں سونا 1475 ڈالر فی اونس ہر برقرار رہا۔

ادھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید پانچ پیسے کمی کے ساتھ 155.10 پر آگئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور یہ 155.10 روپے میں فروخت ہوا۔


متعلقہ خبریں