بجلی کی قیمتوں میں 11 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

8 فروری کو بلا تعطل صارفین کو بجلی کی فراہمی کی جائے گی

اسلام آباد: حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی سفارش پر بجلی کی قیمتوں میں 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی مہنگی ہونے سےعوام پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

11 پیسے فی یونٹ اضافے کا اطلاق یکم دسمبر 2019 سےہوگا، اضافہ جولائی تا ستمبر کے بقایا جات کی مد میں کیا گیا۔

یاد رہے ستمبر میں فرنس آئل کے استعمال کے باعث عوام کو مہنگی بجلی فراہم کی گئی۔ ستمبر میں فرنس آئل سے81 کروڑ 72 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جس کی فی یونٹ لاگت 13 روپے 53 پیسے رہی۔

گزشتہ ماہ  پانی سے 37.09 فیصد، گیس سے 11.85 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 21.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کے مطابق ستمبر میں مجموعی طور پر 13 ارب 62 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی اور تقسیم کار کمپنیوں کو 13 ارب22 کروڑ یونٹس فراہم کیے گئے۔


متعلقہ خبریں