پی ایس ایل 2020، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا سلسلہ جاری


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈرافٹنگ شروع ہونے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ پی ایس ایل پاکستان کے چار بین الاقوامی میدانوں پر ہونے جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پچھلے تین ماہ سے پی ایس ایل کے لئے بہت محنت کررہے تھے،آج اس محنت کا پھل ملنے جارہا ہے۔

دوسری جانب پی ایس ایل پلاٹینیئم، ڈائمنڈ راؤنڈز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ گولڈ راؤنڈ ابھی جاری ہے۔

پلاٹینیئم کٹیگری میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے جیسن روئے کا انتخاب کیا ہے، جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ نے ڈیل اسٹین، لاہور قلندرز نے کرس لین، ملتان سلطانز نے معین علی، کراچی کنگز نے ایلکس ہیلز، اسلام آباد ہونائیٹیڈ نے کولن انگرم جبکہ ملتان سلطانز رائیلی روسیو کا انتخاب کیا ہے۔

ڈائمنڈ کٹیگری میں مندرجہ ذیل کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں