وزیراعظم عمران خان سے سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر کے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سندھ کی حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے وزیراعظم سے سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ  کیا۔ وزیراعظم نے جے ڈی اے سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا حکومتی اتحادیوں کو رعایت دینے سے انکار

وزیراعظم  نے اس موقع پر پولیس انسپکٹر جنرل جی سندھ اور چیف سیکریٹری کو بھی امن و امان کی صورتحال بہترکرنے کی ہدایت کردی۔  وزیراعظم نے اپوزیشن جماعتوں کو سندھ میں ترقیاتی مںصوبے جلد مکمل کرنے کی بھی یقین دہانی کرادی۔


متعلقہ خبریں