لاہور میں تین روزہ ہم برائیڈل ویک کا آغاز ہوگیا


لاہور: ہم نیٹ ورک کے بینرز تلے تین روزہ پینٹین ہم برائیڈل ویک کا آغاز جمعہ کے روز باغوں کے شہر لاہور میں ہوگیا۔

فلیٹیز ہوٹل میں منعقدہ فیشن ویک میں ملک کے نامور فیشن ڈیزانئر اپنی نئی تیار کردہ ملبوسات متعارف کرائیں گے۔ معروف ڈیزائنرز کے تیار کردہ سرخ، سبز، گلابی اور سنہرے رنگوں کے عروسی ملبوسات زیب تن کر کے مشہور ماڈلز ریمپ پر جلوے بکھیریں گی۔

یہ بھی پڑھیں ہم برائیڈل ویک نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرتا ہے،سلطانہ صدیقی

تین روز تک جاری رہنے والے برائیڈل ویک میں اداکارہ اور ماڈل صبا قمر ‘ منال خان ‘عدنان صدیقی‘ عائزہ خان ‘ سارہ خان ‘ عروہ حسین اور مروہ حسین کے علاوہ شوبز اننڈسٹری کے مقبول فنکار شو سٹاپر کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔


متعلقہ خبریں