پی آئی اے کی پرواز پر ٹڈی دل کا حملہ، جہاز کی ونڈ اسکرین کو نقصان

پی آئی اے کی پرواز پر ٹڈی دل کا حملہ، جہاز کی ونڈ اسکرین کو نقصان

کوئٹہ: کراچی سے کوئٹہ جانے والی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز پر ٹڈی دل نے حملہ کرکے جہاز کے ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا دیا جب کہ کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ پراتار لیا۔

ٹڈی دل نے کراچی کے مضافاتی علاقے سے شہر کا رخ کرلیا

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پروز پی کے -310 شہر قائد سے روانہ ہوئی تھی لیکن جب جہاز کوئٹہ شہر کے قریب پہنچا تو اس پر ٹڈی دل نے حملہ کردیا۔ ٹڈی دل کے حملے سے جہاز کی ونڈ اسکرین کو معمولی نقصان پہنچا اور اگلے حصے پر نشانات آگئے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ٹڈی دل نے جہاز کے اگلے حصے سے حملہ کیا تھا لیکن طیارے کا انجن محفوظ رہا اور اسے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق طیارے کے بحفاظت ایئرپورٹ پہ اترنے کے بعد اس کی پوری طرح جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور سکھر ائیرپورٹس پر جہازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران ٹڈی دل سے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا بہاولپور ڈویژن میں فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے کا نوٹس

چند روز قبل جب اچانک ٹڈی دل کی بہت بڑی تعداد نے کراچی کا رخ کیا تھا تو سندھ کے وزیر نے اہلیان کراچی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ٹڈی دل کی کڑھائی اور بریانی بنا کر کھائیں۔


متعلقہ خبریں