اوبر گاڑیوں میں خواتین پر ہزاروں جنسی حملوں کا انکشاف


آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے اپنی ایک چونکا دینے والی سیفٹی رپورٹ میں خواتین پر اوبر گاڑیوں میں ہزاروں جنسی حملوں کا انکشاف کیا ہے۔

اوبر کی جانب سے جنسی ہراسگی اور گاڑیوں میں جنسی حملوں اور ریپ کے واقعات سے متعلق چونکا دینے والی رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2017 اور 2018 میں امریکہ میں جنسی ہراسانی کے 6 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے۔

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کی رپورٹ کے مطابق جنسی ہراسانی کے 3 ہزار واقعات امریکہ میں دوران سفر پیش آئے۔ رپورٹ شدہ واقعات میں 450  سے زائد ریپ کیسز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں نئی آن لائن ٹیکسی سروس متعارف

اوبر کی رپورٹ کے مطابق  اس دوران 19 جان لیوا حملے بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 8 رائڈرز، 7  ڈرائیور اور 4 آس پاس کھڑے افراد شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اوبر ٹیکسی سروس کی جانب سے خواتین کی ہراسگی اور جنسی حملوں سے متعلق تفصیلات  پہلی بار منظر عام پر لائی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں