پاکستان سپر لیگ: پانچویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ تمام فرنچائزز نے کھلاڑی منتخب کر لئے ہیں۔

شین واٹسن نے پی ایس ایل2020 کیلئے رجسٹریشن کرادی

ہم نیوز کے مطابق دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے اپنے کپتان سرفرازاحمد کو برقرار رکھا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفراز احمد کے علاہ محمد نواز، شین واٹسن، احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد حسنین، نسیم شاہ اور احسن علی بھی شامل ہوں گے جب کہ آج ہونے والی ڈرافٹنگ میں اس نے پلاٹینم کیٹیگری میں جیسن روئے کا انتخاب کیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں بین کٹنگ، گولڈ کیٹیگری میں فواد احمد، سلور کیٹیگری میں سہیل خان، ٹیمل ملز اور عبدالناصر کو منتخب کیا گیا ہے جب کہ ایمرجنگ کیٹیگری میں عارش خان، اور اعظم خان، سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں کیمو پال اور خرم منظور کا انتخاب ہوا ہے۔

لاہور قلندرز نے فخر زمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویز، شاہین شاہ آفریدی، سہیل اختر، حارث رﺅف اور سلمان بٹ کو برقرار رکھا ہے جب کہ آج ہونے والی ڈرافٹنگ تقریب میں اس نے پلاٹینم کیٹیگری میں کرس لین کا انتخاب کیا ہے۔ لاہور قلندر آج تک ہونے والے تمام ایڈیشنز میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز کی کوئی پک نہیں تھی جب کہ سلور کیٹیگری میں اس نے سیکوگ پرسانا، بین ڈنک، فرزان راجہ اور جاہد علی کو منتخب کیا ہے جب کہ ایمرجنگ کیٹیگری میں محمد فیضان کا انتخاب کیا ہوا ہے۔ لاہور قلندرز نے سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں لینڈل سمنز اور دلبر حسین کا انتخاب کیا ہے۔

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے لیے محمد عرفان، شاہد آفریدی، جیمز وینس، جنید خان، شان مسعود، علی شفیق اور محمد الیاس کو برقرار رکھا ہے جب کہ پلاٹینم کیٹیگری میں آج اس نے معین علی اور ریلی روسو کا انتخاب کیا ہے۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں ذیشان اشرف اور روی بوپارا کو ترجیح دی گئی ہے۔

پی ایس ایل 2020 کےلئے پلاٹینیم کے بعد ڈائمنڈ کیٹگری کی ابتدائی فہرست بھی جاری

گولڈ کیٹیگری میں آل راﺅنڈر سہیل تنویر کو منتخب کیا ہے جب کہ سلور کیٹیگری میں خوشدل شاہ، عثمان قادر اور فیبین ایلن کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ ملتان سلطانز نے ایمرجنگ کیٹیگری میں روحیل نذیر کا انتخاب کرنے کے ساتھ سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں عمران طاہر اور بلاول بھٹی کو منتخب کیا ہے۔

ٹورنامنٹ کی دو مرتبہ چیمپین بننے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی، لیوک رونچی، حسین طلعت، عماد بٹ، رضوان حسین اور موسیٰ خان کو برقرار رکھا ہے جب کہ آج پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیل سٹین اور کولن انگرام کو منتخب کیا گیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں کولن منرو کو چنا اور لوڈ کیٹیگری میں رومان رئیس کا انتخاب ہوا ہے جب کہ سلور کیٹیگری میں فل سالٹ اور ظفر گوہر کو اپنے سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایمرجنگ کیٹیگری میں عاکف جاوید اور احمد سفی عبداللہ کو منتخب کرنے کے علاوہ سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں سیف بدر اور ریسی وینڈر ڈوسن کو منتخب کیا ہے۔

پشاور زلمی نے وہاب ریاض، حسن علی، کیرون پولارڈ، کامران اکمل، ڈیرین سیمی، امام الحق اور عمر امین کو برقرار رکھا ہے۔ پلاٹینم کیٹیگری میں ان کی کوئی پک نہیں تھی۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے ٹام بینٹن اور شعیب ملک کو منتخب کیا ہے جب کہ گولڈ کیٹیگری میں اس نے لائم ڈاؤسن کا انتخاب کیا ہے۔

سلور کیٹیگری سے محمد محسن، راحت علی، ڈوین پریٹوریس اور عادل امین اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں جب کہ ایمرجنگ کیٹیگری میں عامر خان اور عامر علی کو منتخب کیا گیا ہے۔ سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں لائم لیونگسٹون اور حیدر علی خان کو رکھا گیا ہے۔

کراچی کنگز نے ٹورنامنٹ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے بابراعظم، محمد عامر، عماد وسیم، افتخار احمد، عامر یامین، اسامہ میر اور عمر خان کو برقرار رکھا ہے جب کہ پلاٹینم کیٹیگری میں آج ایلکس ہیلز کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں کرس جارڈن کو کنگز کا حصہ بنایا گیا ہے۔ گولڈ کیٹیگری سے شرجیل خان کے ساتھ کیمرون ڈیلپورٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں وائلڈ کارڈ پک کا قانون متعارف کرا دیا گیا

سلور کیٹیگری میں محمد رضوان، عمید آصف، ڈین لارنس اور علی خان پر نظرانتخاب ٹھہری ہے جب کہ ایمرجنگ کیٹیگری سے ارشد اقبال کو منتخب کر کے سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں لائم پلنکٹ اور اویس ضیا کو رکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں