پی ایس ایل ڈرافٹنگ: قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی جگہ نہیں بنا سکے

پی ایس ایل ڈرافٹنگ: قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی جگہ نہیں بنا سکے

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایڈیشن 5 کے لیے ہونے والی ڈرافٹنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں کی جگہ نہیں بنی کیونکہ وہ کسی بھی فرنچائز کی نگاہ میں شاید ’معتبر‘ نہ ٹھہرے۔

پاکستان سپر لیگ: پانچویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل

ہم نیوز کے مطابق حیرت انگیز طور پر پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے اظہر علی اور حارث سہیل کو کسی فرنچائزنے اپنا حصہ نہیں بنایا۔

پی ایس ایل کا حصہ بننے والی فرنچائز کے اس فیصلے کی وجہ سے کپتان اظہر علی اور حارث سہیل پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 5 میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

کیا پی ایس ایل سیزن فائیو کے میچز پشاور میں ہونگے؟

ہم نیوز کے مطابق کپتان اظہر علی اور حارث سہیل کے علاوہ کراچی سے تعلق رکھنے والے فواد عالم اور تابش خان بھی کسی فرنچائز مالک کی نگاہ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام انہیں بھی ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے۔


متعلقہ خبریں