ملک بھر میں موسم سرد اور خشک

ملک بھر میں آج موسم خشک رہے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جب کہ زیریں سندھ کے اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

کراچی کا موسم بھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت  17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 30 تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم میدانی علاقوں نارووال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور بہاولپورمیں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

خیبرپختنونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گوپس منفی07، گلگت منفی 05، کالام، بگروٹ منفی 04، پاراچنارمنفی 03، قلات منفی02،چترال،دیراور بونجی میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں