رواں مالی سال حکومت نے297 ارب 64کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے

رواں مالی سال حکومت نے297 ارب 64کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں مالی سال6 دسمبرتک 297ارب 64کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

وفاقی ترقیاتی بجٹ کی مد میں 701ارب، ایوی ایشن ڈویژن کے منصوبوں کیلئے 1ارب 64کروڑ، کابینہ ڈویژن 19 ارب29کروڑروپے اور فیڈرل ایجوکیشن کیلئے ایک ارب 94کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں۔

فنانس ڈویژن کےترقیاتی منصوبوں کیلئے4ارب89کروڑ، ایچ ای سی کو14ارب، ہاؤسنگ کیلئے 1 ارب 30کروڑ اور وزارت داخلہ کےترقیاتی منصوبوں کو 4ارب 46کروڑروپے دیے گئے ہیں۔

حکومت نے رواں مالی سال 6 دسمبر تک ٹی ڈی پیز سیکیورٹی کیلئے 26ارب 78کروڑ، این ایچ اے کو 93ارب57 کروڑ، آزاد کشمیرکے لیے 12ارب74کروڑ، گلگت بلتستان کےترقیاتی منصوبوں کیلئے8ارب 74کروڑ اور ایرا کو ایک ارب 28کروڑ روپے جاری کیے۔

اعلامیے کے مطابق حکومت نے ریلوے کیلئے 6ارب43 کروڑ، پانی کےمنصوبوں کیلئے37 ارب 66کروڑ، نیشنل فوڈسیکیورٹی کیلئے5ارب 76کروڑ اور نیشنل ہیلتھ سروسز کی مد میں 5ارب 60 کروڑ جاری کیے۔


متعلقہ خبریں