پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، فواد عالم کی واپسی



لاہور:  پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے اور فواد عالم دس سال بعد دوبارہ گراؤنڈ میں دکھائی دیں گے۔

چیف سیلکٹر مصباح الحق نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تمام فیصلے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں اور ون مین شو کا تاثر بالکل غلط ہے۔

مصباح کا کہنا تھا کہ چھ سلیکٹر کھلاڑیوں کی کار کردگی کو غور سے دیکھتے ہیں اور سلیکشن سے متعلق فیصلے تنہا میرے نہیں ہوتے۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ 10سال کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز ہو رہی ہے اور ہم نے ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کیں۔ عثمان شنواری کی حالیہ کارکردگی بہت اچھی ہے، تبدیلی جہاں ضروری تھی وہیں کی۔

مصباح کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں جس سے سب ٹھیک کر دیں، پاکستان کرکٹ کوٹھیک کرنے آیا ہوں، نہ کرسکا تو خود چھوڑ جاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا سب سے بڑامسئلہ باؤلنگ کا ہے اور باؤلربننے میں وقت لگتا ہے۔ چیف سلیکٹر نے بتایا کہ کمیٹی نے اپنی طرف سے بہترین ٹیم منتخب کی ہے جوسری لنکا کوشکست دے سکتی ہے۔ ہمیں سری لنکا اور بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریزکا فائدہ اٹھانا ہوگا۔

پاک سری لنکا سیریز کیلئے قومی ٹیم

سری لنکا کے خلاف اظہر علی کی کپتانی میں 17 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ فوادعالم کو 10سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں پرفارم کرنے کا موقع دیا گیا ہے اور دیگر کھلاڑیوں میں عابدعلی، اسدشفیق، بابراعظم، فوادعالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان، کاشف بھٹی، محمدعباس، محمدرضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسرشاہ، عثمان شنواری شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں