نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کر لیا

مختلف بینکوں کی جانب سے ایل سیز کھولنے کیلئے اضافی پیسے وصول کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو طلب کیا ہے جہاں ان سے جعلی بنک اکاونٹس سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے سلیم مانڈوی والا سے سابق ایم ڈی اعجاز ہارون سے کاروباری لین دین سے متعلق بھی نیب سوالات کرے گی۔

واضح رہے کہ 22 نومبر کو نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں چیئرمین اوورسیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اعجاز ہارون کو کراچی سے گرفتار کر لیا تھا۔

اعجاز ہارون کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں پبلک آفس ہولڈرز اور دیگر کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے گرفتار کیا گیا۔

یہاں یہ بات یاد رہے کہ اعجاز ہارون سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

اعجاز ہارون پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں پی آئی اے کے مینیجنگ ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2011 میں ایم ڈی پی آئی اے کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔


متعلقہ خبریں