نئے سال کی سرکاری و اختیاری چھٹیوں کا شیڈول جاری


اسلام آباد: وزارت داخلہ نے نئے سال کی سرکاری و اختیاری تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے سال میں 15 سرکاری چھٹیاں ہوں گی جب کہ 23 اختیاری تعطیلات بھی لی جا سکیں گی۔

نئے سال میں عید الاضحیٰ، عاشورہ اور کرسمس کی آخری چھٹی اتوار کی نذر ہو جائیں گی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق کشمیر ڈے، یوم پاکستان، یوم مزدور، عید الفطر، عیدالاضحیٰ، یوم آزادی، عاشورہ، عیدمیلادالنبیﷺ ، یوم قائد کرسمس کی چھٹیاں شامل ہوں گی۔

بنک چھٹیاں ملازمین کے لئے نہیں ہوں گی جبکہ نئے سال، بسنت، شیوارتری، ہولی، دلہندی، شب میراج، شب برات، گڈ فرائے ڈے، ایسٹر، بیساکھی، عید رضوان، بدھا پرینما، جنم استھمی، نوروز، کھوڑدادسل کے جنم دن، چہلم امام حسین، درگا پوجا، دوسہرا، گوروسوامی جی کے جنم دن، گورونانک جی کے جنم دن اور گیاروہوں شریف کی چھٹیاں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں