دعا منگی گھر پہنچ گئی



کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی گزشتہ شب گھر پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لڑکی خیریت سے ہے  تاہم اہل خانہ نے اپنی بیٹی کے متعلق زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈیفنس کے علاقے بڑا بخاری میں واقع اوپن ایئر ریسٹورنٹ سے اغوا ہونے والی طالبہ دعا نثار منگی کیس میں پولیس نے کچھ روز قبل 22 افراد کے بیانات قلم بند کیے تھے۔

دعا منگی کو رات گئے چار مسلح افراد نے بڑا بخاری میں واقع ’’ماسٹر چائے‘‘ کے باہر سے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا گیا تھا۔

مسلح افراد نے دعا کے ساتھ موجود لڑکے حارث فتح کو گولی ماری تھی جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

دعا منگی کے اغوا کے معاملے پر واقعے میں زخمی ہونے والے نوجوان حارث فتح نے اغوا کاروں کیگاڑی کوشناخت کرلیا تھا۔

تفتیش کاروں نے حارث سے تحریری سوالنامے میں پوچھا کہ اغوا کاروں کی تعداد کتنی تھی؟ جس کے جواب میں نوجوان کا کہنا تھا کہ ان کی تعداد چار سے پانچ تھی۔

کراچی پولیس نے دعا منگی کے اغوا میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی گاڑی شاہراہ فیصل کے قریب سے برآمد کی تھی۔


متعلقہ خبریں