خیبرپختونخوا کابینہ میں اگلے ہفتے توسیع اور تبدیلی کا امکان


پشاور: خیبر پختونخوا کابینہ میں اگلے ہفتے توسیع اور تبدیلی کا امکان ہے، جس کے تحت چار وزارء اور مشیروں کے قلمدان تبدیل ہونگے۔

وزیراعلیٰ ہاوس کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد نئی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق توسیع و تبدیلی کے تحت چار وزراء اور مشیروں کے قلمدان تبدیل ہوں گے۔

وزیراعلی ہاوس ذرائع کے مطابق خاتون سمیت تین نئے قبائلی اراکین صوبائی اسمبلے کو بھی پہلی بار کابینہ میں نمائندگی ملے گی۔ مہمند ایجسنی سے خاتون ایم پی اے کو مشیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ڈارک ویب کے مرکزی ملزم نے خیبر پختونخواہ میں کبھی سرکاری ملازمت نہیں کی’

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی  وزارت اطلاعات، تعلیم، معدنیات اور مواصلات کی وزارتوں میں رد وبدل اور تبدیلیوں کا امکان ہے۔

سی ایم ہاوس زرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان چند دن میں وزیراعظم عمران خان سے منظوری لیکر صوبائی کابینہ میں تبدیلی کا اعلان کریں گے۔


متعلقہ خبریں