مولانا فضل الرحمان بتائیں استعفیٰ کہاں ہے ؟ شیخ رشید احمد

ملک بچانے کیلئے دو ادارے ہیں، عظیم افواج اور عدلیہ کو اس طرف دیکھنا ہو گا: شیخ رشید

فوٹو: فائل


راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے تھے استعفیٰ لینے آیا ہوں وہ بتائیں استعفیٰ کہاں ہے ؟

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے انجمن تاجران پرنٹنگ پریس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ تاجر آپس میں اس طرح مت لڑیں جس طرح اسمبلی میں لڑائی ہوتی ہے۔ آپ لوگ مخالفین کو بھی ساتھ لے کر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر آج بڑھ رہی ہے اور اب مہنگائی اور بے روزگاری پر بھی جلد قابو پالیں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی میں ہماری بیٹیوں کی 4 یونیورسٹیاں ہوں گی جبکہ ماں بچہ اسپتال بھی بنا رہے ہیں جس میں 14 آپریشن تھیٹر ہوں گے۔

انہوں ںے کہا کہ الیکشن کمیشن کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا اور حکومت بھی اپنے 5 سال پورے کرے گی۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں تین سال تک توسیع ہو جائے گی۔ کشمیر کے بھائیوں کو ہم نہیں بھولے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان کا میڈیا آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، آرمی چیف کا مقدمہ ہو یا وزیر اعظم کا، میڈیا ان مقدمات پر آزادانہ تبصرے کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں