ریل گاڑی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق


نوشہرہ : نوشہرہ کے علاقے امانگڑھ  کے قریب تیز رفتار ریل  گاڑی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

ٹرین حادثے میں شدید زخمی  ہونے والی ایک خاتون کو تشویش ناک حالت میں علاج کے لیے پشاور منتقل کردیا۔ جاں بحق افراد کو پہلے قاضی کمپلیکس جبکہ بعد میں پبی اسپتال منتقل کردیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق  جاں بحق افراد کی شناخت تاج محمد، نازیہ زوجہ فیاض ،6 سالہ بلال ولد فیاض اور 3 سالہ خدیجہ  ولد فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیاقت پور ٹرین حادثہ:58میں سے 42میتوں کی ڈی این اے سے شناخت  کرلی گئی

بد قسمت خاندان چارسدہ  کے علاقے ارمڑ سے شادی کی تقریب کیلئے آیا ہوا تھا۔ امانگڑھ  کے قریب کی پٹری عبور کرتے ہوئے پورا خاندان تیز رفتار ریل کی زد میں آگیا۔


متعلقہ خبریں