ن لیگ کے لندن اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر مشاورت


لندن: شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے لندن میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازت کے حوالے سے پارٹی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں پارٹی رہنما خواجہ آصف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، رانا تنویر، امیر مقام، پرویز رشید اور خرم دستگیر اور اسحاق ڈار نے شرکت کی۔

مشاورتی اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اجلاس میں مختلف امور پر بات ہوئی ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن  کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے پارٹی پوزیشن پر ابھی کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتا۔ صورتحال واضع ہونے پر کچھ کہہ سکوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ  ملک میں نئے انتخابات کے لئے ان ہاؤس تبدیلی ضروری ہے۔

مسلم لیگ کے اجلاس کے اختتام  پر تمام رہنما سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے انکی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں