مذہبی جماعت کے اجتماع میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی


 لاہور: لاہور کے علاقے ٹاون شپ محمد علی روڈ پر مذہبی جماعت کے اجتماع میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذہبی جماعت کی  تقریب میں حافظ سعید کے بیٹے حافظ طلحہ سعید بطور مہمان خصوصی مدعو تھے، تاہم وہ محفوظ رہے۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ دھماکہ اجتماع  کے مین سٹیج کے قریب ہوا۔ دھماکے میں زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور دھماکہ، مبینہ تخریب کار کا ایک اور خاکہ جاری

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ کس چیز کا تھا، اس کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کردی ہے۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکہ ائیر کنڈیشنز کی دکان پر سیلنڈر پھٹنے سے ہوا، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں