وسیم خان کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے دستبردار


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان بطور چیئرمین کرکٹ کمیٹی سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق سابق کرکٹر اور ہیڈ کوچ محسن خان کے جانے کے بعد وسیم خان نے عارضی طور پر کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داری نبھائی۔

انہوں نے بتایا کہ کرکٹ کمیٹی کا چئیرمین سابق کرکٹر ہو گا اور یہ کمیٹی آزاد ہوگی اور اس کی الگ اہمیت ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی کے چئیرمین کا اعلان جنوری میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر اکیڈمیز مڈثر نذر نے معاہدے میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جو آئندہ سال مئی میں ختم ہوگا۔

ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ مدثر نذر کا پی سی بی سے تین سال کا معاہدہ تھا تاہم اس میں بعد میں مزید ایک سال کی توسیع کی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مدثر نزر بطور ڈائریکٹر اکیڈمیز چار سال سے پی سی بی سے منسلک ہیں، وہ مستقبل میں مزید کام کرنے کے خواہشمند نہیں اور ان کی خدمات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں