وزیراعظم کو بحرین کے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا، زلفی بخاری

 آرمی ایکٹ میں ترمیم، حکومت نے قانون سازی میں پیپلزپارٹی کی حمایت مانگ لی

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان رواں ماہ بحرین کے سرکاری دورے پر جائیں گے جہاں ان کو ملک کے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

یہ انکشاف وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے عرب نیوز سے گفتگو میں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کو بحرین کا اعلیٰ سول ایوارڈ شاہ حماد آرڈر  آف رینسانس دیا جائے گا۔

زلفی بخاری نے بتایا کہ عمران خان کی خلیفہ بن سلمان اور شاہ حماد بن  عیسیٰ ال خلیفہ سے ملاقات ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم بحرین کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ عیسیٰ بن سلمان ال خلیفہ نے رواں سال کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران عمران خان کو بحرین کے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 15 دسمبر سے تین ممالک کے دوروں پر جائیں گے جس کا آغاز وہ بحرین سے کریں گے، پھر سوئٹزر لینڈ جائیں گے اور اس کے بعد وہ ملائشیا کا دورہ کریں گے۔

عمران خان ملائشیا میں اپنے سرکاری دورہ ختم کرنے سے قبل جنیوا میں مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی بحرین نے اسی اعزاز سے نواز تھا۔


متعلقہ خبریں