مریم نواز کے ’مائنس‘ ہونے کا وقت آگیا، جہانگیر ترین

زرداری سے متعلق بھی لگتا ہے کہ بیماری کے باعث وہ بیرون ملک جا سکتے ہیں، پی ٹی آئی رہنما

ماضی کی حکومتوں نے ہمارا خیال نہیں کیا، جہانگیر ترین

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کے ’مائنس‘ ہونے کا وقت آگیا ہے۔

لاہور: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے تحریک انصاف ہے، وہ مائنس نہیں ہوسکتے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ حزب اختلاف کو ان کی بدعنوانی کے باعث رگڑا لگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بارے میں مجھے کچھ پتا نہیں چلتا، وہ کبھی آتے ہیں، کبھی چلے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق بھی لگتا ہے کہ بیماری کے باعث وہ بیرون ملک جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اور حزب اختلاف کی آئینی ذمے داری ہے کہ مل کر بیٹھیں۔

یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان بتائیں استعفیٰ کہاں ہے ؟ شیخ رشید احمد

سینیئر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران سے میری ملاقات ہوئی ہے ان کےکوئی تحفظات نہیں۔

اختر مینگل کے حالیہ انٹرویو کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ان کے ساتھ مل کر معاملات حل کیے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نے معیشت کو سہارا دیا اور اس میں ہر دن کے ساتھ  بہتری آرہی ہے۔


متعلقہ خبریں