وسیم خان کے ہونے سے کرکٹ کمیٹی کے معاملات پر اثر پڑنا تھا، احسان مانی

خواہش ہے کرکٹ کمیٹٰ میں تمام کرکٹرز ہی شامل ہوں، چیئرمین پی سی بی


لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کے ہونے سے کرکٹ کمیٹی کے معاملات پر اثر پڑنا تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وسیم خان پی سی بی کے ملازم ہیں، وہ تب چیئرمین بنے تھے جب محسن خان نے استعفیٰ دیا۔

انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ کرکٹ کمیٹی میں تمام کرکٹرز ہی شامل ہوں، ایسا بااختیار چیئرمین چاہتے ہیں جن کو ہر قسم کی کرکٹ میں فیصلے کرنے کی اجازت ہو۔

احسان مانی نے کہا کہ نیا تعینات ہونے والا چئیرمن عہدیداروں سے مشاورت کر کے فیصلہ کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ وسیم بھی جوابدہ ہیں وہ چئیرمن کے طور پر نہیں چلا سکتے تھے۔

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیریز کے حوالے سے مشاورت جاری ہے بنگلہ دیش کے چار سیکیورٹی افسر مطمئن ہو کر واپس گئے ہیں۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ سیکیورٹی کے عہدیداروں کو پاکستان آنے میں کوئی دقت نہیں، ہمیں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے   تحفظات کی اطلاع نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مدثر نذر آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ اب انھیں کچھ اور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ اکیڈمیز کو صرف لاہور تک محدود نہیں رکھنا چاہتے بلکہ انہیں پورے ملک میں ہونا چاہیے، چھ سینٹر آف ایکسیلینس  مختلف شہروں  میں بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں