دو ماہ قبل قتل ہونے والی خاتون کا قاتل شوہر نکلا

دو ماہ قبل قتل ہونے والے خاتون کا قاتل شوہر نکلا

کراچی: کراچی میں دو ماہ قبل قتل کی جانے والے خاتون کا قاتل شوہر ہی نکلا۔

شہر قائد میں ایک اور حوا کی بیٹی شک کی بھینٹ چڑھ گئی۔ لائنزایریا میں ڈرامائی انداز میں قتل کی جانے والی خاتون کا قاتل بلآخر گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دے کر مقدمہ درج کرانے والا شوہر ہی قاتل نکلا۔

ہم نیوز کے مطابق بریگیڈ انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم شوہر شہباز کو گرفتار کر لیا جس نے اپنی بیوی ارم کو اپنے بہنوئی کی مدد سے قتل کرانے کا اعتراف بھی کر لیا۔ ملزم شوہر نے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لیے قیمتی سامان اور نقدی ایک روز پہلے ہی غائب کردی تھی۔

ملزم کے مطابق بیوی کو بھتیجے اور دوست ایاز سے تعلقات کے شبے میں قتل کرایا۔

تفتیشی حکام کے مطابق ارم کے قتل میں ملوث ملزم بلال اور عثمان فرار ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ملزمان کو تکنیکی بنیاد پر تفتیش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے خلاف بچی کے اغوا کا مقدمہ درج

واضح رہے کہ خاتون ارم کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش 15 اکتوبر کو اے بی سینیا لائن میں گھر سے ملی تھی۔


متعلقہ خبریں