ایوارڈ ملنے پر بہت زیادہ خوشی محسوس کررہا ہوں، افتخار عارف

ایوارڈ ملنے پر بہت زیادہ خوشی محسوس کررہا ہوں، افتخار عارف

کراچی: ممتاز شاعر افتخار عارف نے کہا ہے کہ زندگی میں بہت سے ایوارڈز اور اعزازات ملے ہیں لیکن ادب کی سب سے بڑی تنظیم کی جانب سے ملنے والے اس ایوارڈ پہ بہت زیادہ خوشی محسوس کررہا ہوں۔

عالمی اردو کانفرنس: طرز احساس بنیادی طور پر ایک ردعمل ہے، یاسمین حمید

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ 12 ویں عالمی اردو کانفرنس کے موقع پر دیے جانے والے ایوارڈ کو وصول کرنے کے بعد مختصر خطاب میں کہی۔

عالمی اردو کانفرنس میں تین اہم تخلیق کاروں کو لائف ٹائم ایچویمنٹ ایورڈز دیا گیا۔ ایوارڈز کے ساتھ چار لاکھ روپے نقد انعامی رقم دی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق جن قد آور شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا ان میں معروف قلمکار امر جلیل، تخلیق کار اسد محمد خان اور معروف شاعر افتخار عارف شامل ہیں۔

امید ہے سیاستدان، ادیبوں سے سیکھیں گے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

12 عالمی اردو کانفرنس میں لائف ٹائم ایچویمنٹ ایوارڈ ملنے پر امر جلیل اور اسد محمد خان نے آرٹس کونسل کراچی کا شکریہ ادا کیا۔ ایوارڈز دیے جانے کے ساتھ ہی چار روزہ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔


متعلقہ خبریں