اسٹاک مارکیٹ میں 289 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی مندی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج منفی رجحان کے بعد 289 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ کاروبار کا آغاز 40 ہزار 732 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 183 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 915 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں سہہ پہر ایک بجے تک ملا جلا رجحان رہا تاہم ایک بجے کے بعد مارکیٹ مستقل منفی زون میں چلی گئی اور کاروبار کے دوران 415 پوائنٹس تک کی کمی بھی دیکھی گئی اور انڈیکس 40 ہزار 317 پوائنٹس پر بھی ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے 217,616,790 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 8,990,348,225 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ملتان میٹرو کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، وزیر اعظم

گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتامی روز جمعے کو کاروبار کے مثبت آغاز سے 100 انڈیکس 9 ماہ میں پہلی بار 40 ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔


متعلقہ خبریں